الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ الْكَسْبِ ، وَالتِّجَارَةِ ، وَمَحَبَّتِهَا ، وَالْحَثِّ عَلَى طَلَبِ الرِّزْقِ .
کمائی کرنا، تجارت کرنا اور اس سے محبت رکھنا اور رزق کے حصول کی ترغیب دینا
حدیث نمبر: 6232
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: لَقَدْ خَرَجَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَاجِرًا إِلَى بُصْرَى لَمْ يَمْنَعْ أَبَا بَكْرٍ الضَّنَّ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شُحُّهُ عَلَى نَصِيبِهِ مِنَ الشُّخُوصِ لِلتِّجَارَةِ، وَذَلِكَ كَانَ إِعْجَابُهُمْ كَسْبَ التِّجَارَةِ وَحُبَّهُمْ لِلتِّجَارَةِ، وَلَمْ يَمْنَعْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا بَكْرٍ مِنَ الشُّخُوصِ فِي تِجَارَتِهِ بِحُبِّهِ صُحْبَتَهُ، وَضَنِّهِ بِأَبِي بَكْرٍ، فَقَدْ كَانَ بِصُحْبَتِهِ مُعْجَبًا لِاسْتِحْسَانِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلتِّجَارَةِ وَإِعْجَابِهِ بِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تجارت کے سلسلے میں بصری تشریف لے گئے لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہنے کی شدید خواہش بھی تجارت کے لئے ان کے جانے میں رکاوٹ نہیں بنی اس کی وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں کو تجارت کے ذریعے کمائی کرنا پسند تھا اور وہ لوگ تجارت سے محبت کرتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو تجارت کے سلسلے میں جانے سے نہیں منع کیا حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ کو پسند کرتے تھے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ساتھ رکھنا چاہتے تھے، اس کی وجہ یہی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تجارت کو مستحسن سمجھتے تھے اور اسے پسند کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے معجم کبیر کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6232]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے معجم کبیر کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6232]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (300/23)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6383»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6232 in Urdu