الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابٌ فِيمَا يُتَّخَذُ مِنَ الدَّوَابِّ .
اس چیز کا بیان کہ کون سے جانور رکھے جائیں؟
حدیث نمبر: 6256
وَعَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، عَنْ عَلِيٍّ رَفَعَهُ أَنَّهُ قَالَ:" مَا مِنْ قَوْمٍ فِي بَيْتِهِمْ - أَوْ عِنْدَهُمْ - شَاةٌ إِلَّا قُدِّسُوا كُلَّ يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ - أَوْ بُورِكَ عَلَيْهِمْ مَرَّتَيْنِ -". يَعْنِي شَاةَ لَبَنٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مَرْفُوعًا، وَمَوْقُوفًا، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَلْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مَرْفُوعًا، وَمَوْقُوفًا، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَلْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
محمد بن حنفیہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”جس بھی قوم کے گھروں میں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ان کے پاس بکری ہو، تو انہیں روزانہ دو مرتبہ پاکیزگی عطا کی جاتی ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) دو مرتبہ ان پر برکت نازل کی جاتی ہے (راوی بیان کرتے ہیں:) آپ کی مراد دودھ دینے والی بکری تھی“۔
یہ روایت امام بزار نے ”مرفوع“ اور ”موقوف“ (دونوں طرح سے) نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن سلمان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6256]
یہ روایت امام بزار نے ”مرفوع“ اور ”موقوف“ (دونوں طرح سے) نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن سلمان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6256]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2888)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 6256 in Urdu