الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابٌ فِيمَا يُتَّخَذُ مِنَ الدَّوَابِّ .
اس چیز کا بیان کہ کون سے جانور رکھے جائیں؟
حدیث نمبر: 6259
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عَلَيْكُمْ بِالْغَنَمِ، فَإِنَّهَا مِنْ دَوَابِّ الْجَنَّةِ فَصَلُّوا فِي مُرَاحِهَا وَامْسَحُوا رُغَامَهَا". قُلْتُ: مَا الرُّغَامُ؟ قَالَ:" الْمُخَاطُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ صُبَيْحٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ صُبَيْحٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم پر بکریاں رکھنا لازم ہے کیونکہ یہ جنت کے جانوروں میں سے ہیں؟ تم ان کے باڑے میں نماز ادا کر لو اور ان کے ناک پر ہاتھ پھیر! راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: رغام سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ناک کی رطوبت“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے سبیح کی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6259]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6259 in Urdu