🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابٌ فِي التُّجَّارِ وَمَا يَنْبَغِي لَهُمْ مِنَ الشُّرُوطِ فِي بَيْعِهِمْ .
تاجروں کا بیان، ان کے لئے اپنے سودے میں کون سی شرائط رکھنا مناسب (یعنی جائز) ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6303
- وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، فَقَالَ: عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، وَلَا تَغْلُوا فِيهِ، وَلَا تَجْفُوا عَنْهُ، وَلَا تَأْكُلُوا بِهِ، وَلَا تَسْتَكْثِرُوا بِهِ".
وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ التُّجَّارَ هُمُ الْفُجَّارُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَيْسَ قَدْ أَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ؟ قَالَ:" بَلَى، وَلَكِنَّهُمْ يُحَدِّثُونَ فَيَكْذِبُونَ وَيَحْلِفُونَ وَيَأْثَمُونَ".
وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الْفُسَّاقَ هُمْ أَهْلُ النَّارِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْفُسَّاقُ؟ قَالَ:" النِّسَاءُ". قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَيْسُوا أُمَّهَاتِنَا وَأَخَوَاتِنَا، وَأَزْوَاجَنَا؟ قَالَ:" بَلَى، وَلَكِنَّهُنَّ إِذَا أُعْطِينَ لَمْ يَشْكُرْنَ، وَإِذَا ابْتُلِينَ لَمْ يَصْبِرْنَ".
وَرِجَالُ الْجَمِيعِ ثِقَاتٌ، وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الْأَدَبِ أَطْوَلُ مِنْ هَذِهِ.
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ سے یہ روایت منقول ہے۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”تم قرآن پڑھو اور اس میں غلو نہ کرو اور اس سے جفا نہ کرو اور اس کا معاوضہ نہ کھاؤ اور اس کے ذریعے (مال کی) کثرت کے طلبگار نہ بنو“۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک تاجر لوگ ہی گناہگار ہوں گے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اللہ تعالی نے خرید و فروخت کو حلال قرار نہیں دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! لیکن یہ بات بھی ہے) جب یہ لوگ بات کرتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں اور قسم اٹھاتے ہیں تو گناہگار ہوتے ہیں“۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک فاسق لوگ ہی جہنمی ہیں لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! فاسق لوگ کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خواتین ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ خواتین ہماری مائیں ہماری بہنیں اور ہماری بیویاں نہیں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! لیکن جب انہیں کوئی چیز دی جائے تو یہ شکر گزار نہیں ہوتی ہیں اور جب انہیں آزمائش میں مبتلا کیا جائے تو یہ صبر نہیں کرتی ہیں“۔ ان تمام روایات کے رجال ثقہ ہیں ”ادب“ سے متعلق باب میں یہ ایک اور سند کے ساتھ منقول ہے، جو اس سے زیادہ طویل روایت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6303]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (428/3 و 444) كذلك مطولا»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 6303 in Urdu