الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ السُّوقَ .
جب آدمی بازار میں داخل ہو، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 6333
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا خَرَجَ إِلَى السُّوقِ قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذِهِ السُّوقِ وَخَيْرِ مَا فِيهَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُصِيبَ فِيهَا يَمِينًا فَاجِرَةً، أَوْ صَفْقَةً خَاسِرَةً".
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بازار کی طرف تشریف لے جاتے تھے تو یہ پڑھتے تھے: ”اے اللہ! میں تجھ سے اس بازار کی بھلائی اور اس میں موجود چیزوں کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور میں اس بازار کے شر اور اس میں موجود چیزوں کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں اے اللہ! میں اس بات سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں اس بازار میں تیری کوئی جھوٹی قسم اٹھاؤں یا گھاٹے کا سودا کروں“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6333]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5585»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 6333 in Urdu