🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابُ الْحَلِفِ فِي الْبَيْعِ .
سودا کرتے ہوئے قسم اٹھانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6335
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: أُشَيْمِطٌ زَانٍ، وَعَائِلٌ مُسْتَكْبِرٌ، وَرَجُلٌ جَعَلَ اللَّهُ بِضَاعَتَهُ لَا يَشْتَرِي إِلَّا بِيَمِينِهِ، وَلَا يَبِيعُ إِلَّا بِيَمِينِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ:" ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ، وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ". فَذَكَرُهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین قسم کے لوگوں کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نظر نہیں کرے گا، سفید و سیاہ بالوں والا (عمر رسید) زانی، غریب متکبر، اور وہ شخص، جسے اللہ تعالیٰ نے سامان دیا ہو اور وہ اس سامان کو صرف اس کے نام کی قسم کے ہمراہ خریدے، یا اس کے نام کی قسم کے ہمراہ اُسے فروخت کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، تا ہم معجم صغیر اور معجم اوسط میں۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تین قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ کلام نہیں کرے گا ان کا تزکیہ نہیں کرے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد انہوں نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6335]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (821) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6111)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 6335 in Urdu