الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ مَا نُهِيَ عَنْهُ مِنَ الْبُيُوعِ .
کون سی قسم کے سودوں سے منع کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 6363
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْجَلَبِ وَالْجَنَبِ، وَنَهَى عَنِ اللَّمْسِ، وَالنَّجْشِ مَعَ الْبَيْعِ، وَنَهَى أَنْ يَبْتَاعَ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، أَوْ يَخْطُبَ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ، وَغَيْرُهُ مِنْهُ:" لَا جَلَبَ، وَلَا جَنَبَ".
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ، وَغَيْرُهُ مِنْهُ:" لَا جَلَبَ، وَلَا جَنَبَ".
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”جلب“ اور ”جنب“ سے منع کیا ہے، آپ نے بیع ملامسہ سے منع کیا ہے اور آپ نے سودے کے ہمراہ مصنوعی بولی: لگانے سے منع کیا ہے اور اس بات سے منع کیا ہے کہ کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر کوئی سودا کرے یا اپنے بھائی کی شادی کے پیغام پر اپنا شادی کا پیغام بھیج دے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اس میں سے یہ حصہ نقل کیا ہے: ”جلب اور جنب نہیں ہو گا“۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6363]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (242/18)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2581»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6363 in Urdu