الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّلَقِّي ، وَبَيْعِ الْحَاضِرِ .
(منڈی سے باہر سوداگروں) سے ملنے کی ممانعت اور شہری شخص کا (دیہاتی) کی کوئی چیز فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6367
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يُتَلَقَّى الْجَلَبُ، وَلَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ. وَمَنِ اشْتَرَى شَاةً مُصَرَّاةً أَوْ نَاقَةً - قَالَ شُعْبَةُ: إِنَّمَا قَالَ: نَاقَةً مَرَّةً وَاحِدَةً - فَهُوَ مِنْهَا بِآخِرِ النَّظَرَيْنِ إِذَا هُوَ حَلَبَ إِنْ رَدَّهَا رَدَّ مَعَهَا صَاعًا مِنْ طَعَامٍ". قَالَ الْحَكَمُ: أَوْ قَالَ:" صَاعًا مِنْ تَمْرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سوداگروں سے (منڈی سے باہر) نہیں ملا جائے گا اور شہری شخص دیہاتی کے لئے کوئی چیز فروخت نہیں کرے گا اور جو شخص کوئی تصریہ والی بکری یا اونٹنی خرید لیتا ہے۔ (شعبہ نامی راوی نے یہاں پر ایک مرتبہ صرف اونٹنی کا ذکر کیا ہے، آگے روایت میں یہ الفاظ ہیں:) تو وہ اس جانور کے حوالے سے دو میں سے ایک چیز کا حق رکھے گا جبکہ اس نے اس کا دودھ دوہ لیا ہو (یا تو وہ اس کو رکھ لے) اور اگر وہ چاہے، تو اسے واپس کر دے اور اس کے ساتھ اناج کا ایک صاع واپس کر دے“۔ یہاں پر حکم نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: شاید انہوں نے یہ نقل کیا کہ کھجور کا ایک صاع واپس کر دے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6367]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6367]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (314/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18340»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6367 in Urdu