الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابٌ فِي الْبَيْعِ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ وَبَيْعِ الْمُزَايَدَةِ .
اپنے بھائی کے سودے پر سودا کرنا اور بیع مزایدہ کا بیان
حدیث نمبر: 6380
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَكَا إِلَيْهِ الْحَاجَةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا عِنْدَكَ شَيْءٌ؟". فَأَتَاهُ بِحِلْسٍ، وَقَدَحٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ يَشْتَرِي هَذَا؟". فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا آخُذُهُمَا بِدِرْهَمٍ. قَالَ:" مَنْ يَزِيدُ عَلَى دِرْهَمٍ؟". فَسَكَتَ الْقَوْمُ فَقَالَ:" مَنْ يَزِيدُ؟". فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا آخُذُهُمَا بِدِرْهَمَيْنِ. فَقَالَ:" هُمَا لَكَ". ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ الْمَسْأَلَةَ لَا تَحِلُّ إِلَّا لِإِحْدَى ثَلَاثٍ: دَمٍ مُوجِعٍ، أَوْ غُرْمٍ مُفْظِعٍ، أَوْ فَقْرٍ مُدْقِعٍ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَغَيْرُهُ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ عَنْ رَجُلٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ سَنَدَهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَغَيْرُهُ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ عَنْ رَجُلٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ سَنَدَهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے بارے میں نقل کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کے سامنے حاجت مند ہونے کی شکایت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟ تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چٹائی اور ایک پیالہ لے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون اسے خریدے گا؟ ایک صاحب نے عرض کی: میں ان دونوں کو ایک درہم کے عوض میں خرید لوں گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون ایک درہم سے زیادہ دے گا؟ تو حاضرین خاموش رہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون زیادہ دے گا؟ تو ایک صاحب بولے: میں دو درہم کے عوض میں ان دونوں کو لے لیتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہارے ہوئے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”مانگنا، تین میں سے کسی ایک فرد کے لئے حلال ہے ایسا خون جو تکلیف پہنچانے والا ہو (یعنی قتل کی دیت دینی ہو) ایسا تاوان جو پریشان کرنے والا ہو اور ایسی غربت جو خاک آلود کر دے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک شخص سے نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام ترمذی نے اس کی سند کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6380]
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک شخص سے نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام ترمذی نے اس کی سند کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6380]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (114/3)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1218، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1641، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2198، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11724، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2144/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 6380 in Urdu