الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابُ مَا نُهِيَ عَنْهُ مِنْ عَسْبِ الْفَحْلِ وَمَهْرِ الْبَغِيِّ وَحُلْوَانِ الْكَاهِنِ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
جن چیزوں سے منع کیا گیا ہے جن کا تعلق نر جانور کو جفتی کے لئے دینے، فاحشہ عورت کی کمائی، کاہن کی مٹھائی اور دیگر امور سے ہے
حدیث نمبر: 6396
عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السَّبُعِ، وَعَنْ كُلِّ ذِي مِخْلَبٍ مِنَ الطَّيْرِ، وَعَنْ ثَمَنِ الْمَيْتَةِ، وَعَنْ لَحْمِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ، وَعَنْ مَهْرِ الْبَغِيِّ، وَعَنْ عَسْبِ الْفَحْلِ، وَعَنْ مَيَاثِرِ الْأُرْجُوَانِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ النَّهْيُ عَنِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ وَمَيَاثِرِ الْأُرْجُوَانِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ النَّهْيُ عَنِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ وَمَيَاثِرِ الْأُرْجُوَانِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں میں سے نوکیلے دانتوں والے اور پرندوں میں سے ہر نوکیلے پنچوں والے (جانوروں اور پرندوں کا گوشت کھانے) سے منع کیا ہے اور مردار کی قیمت سے اور پالتو گدھوں کا گوشت (کھانے) سے اور فاحشہ عورت کی کمائی سے اور نر جانور کو جفتی کے لئے (معاوضے کے عوض میں) دینے سے اور ارجوان کی چادروں (کو استعمال کرنے) سے منع کیا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت میں سے صرف پالتو گدھوں اور ارجوان کی چادروں والا حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6396]
یہ روایت امام عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6396]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (357) ورواه عبد الله بناخرجه احمد فى المسند رقم (1253)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1257»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6396 in Urdu