الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
92. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّرْفِ .
”صرف“ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6561
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: خَرَجْتُ بِخَلْخَالَيْنِ أَبِيعُهُمَا، وَكَانَ أَهْلُنَا قَدِ احْتَاجُوا إِلَى نَفَقَةٍ فَرَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ، فَقَالَ: أَيْنَ تُرِيدُ؟ قَالَ: قُلْتُ: احْتَاجَ أَهْلُنَا إِلَى نَفَقَةٍ فَأَرَدْتُ بَيْعَ هَذَيْنِ الْخَلْخَالَيْنِ. قَالَ: وَأَنَا قَدْ خَرَجْتُ بِدُرَيْهِمَاتٍ أُرِيدَ بِهَا فِضَّةً أَجْوَدَ مِنْهَا. قَالَ: فَوَضَعَ الْخَلْخَالَيْنِ فِي كِفَّةٍ وَوَضَعَ الدَّرَاهِمَ فِي كِفَّةٍ، فَرَجَحَ الْخَلْخَالَانِ عَلَى الدَّرَاهِمِ شَيْئًا، فَدَعَا بِمِقْرَاضٍ. قَالَ: قُلْتُ: سُبْحَانَ اللَّهِ! هُوَ لَكَ. قَالَ: إِنَّكَ إِنْ تَتْرُكْهُ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَتْرُكُهُ ؛ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، الزَّائِدُ وَالْمُزْدَادُ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ حَفْصُ بْنُ أَبِي حَفْصٍ ؛ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ. وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ ؛ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِمَّا نُسِبَ إِلَيْهِ مِنَ الْقَبَائِحِ.

سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں پازیبیں لے کر نکلا، میں انہیں فروخت کرنا چاہ رہا تھا کیونکہ میرے گھر والوں کو خرچ کی ضرورت تھی، میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے دریافت کیا: تم کہاں جا رہے ہو؟ میں نے کہا: میرے گھر والوں کو خرچ کی ضرورت ہے، تو میں ان دو پازیبوں کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، انہوں نے فرمایا: میں بھی کچھ درہم لے کر نکلا ہوں اور میں ان کے عوض میں ان سے زیادہ عمدہ چاندی حاصل کرنا چاہتا ہوں، راوی بیان کرتے ہیں: تو انہوں نے پازیبیں ایک پلڑے میں رکھیں اور درہم دوسرے پلڑے میں رکھے، تو پازیبوں والا پلڑا، درہم والے کے مقابلے میں کچھ وزنی تھا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے قینچی منگوائی میں نے کہا: سبحان اللہ اتنی (اتنی تھوڑی سی چاندی کے لئے کیا قیچی منگوانی ہے؟) یہ آپ کی ہوئی، انہوں نے فرمایا: اگر تم اسے چھوڑ بھی دو گے، تو اللہ تعالیٰ اسے نہیں چھوڑے گا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سونے کے عوض میں سونے کا لین دین برابر برابر ہو گا، چاندی کے عوض میں چاندی کا لین دین برابر برابر ہو گا اضافی ادائیگی کرنے والا یا جس کو اضافی ادائیگی کی گئی ہو، وہ جہنم میں جائیں گے“۔
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام بزار کی سند میں ایک راوی حفص بن ابوحفص ہے امام ذہبی فرماتے ہیں: یہ قوی نہیں ہے، امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے، ہم اس چیز سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، جو اس کی طرف قبیح باتیں منسوب کی گئی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6561]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1318) اخرجه ابو يعلي فى المسند (55)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 6561 in Urdu