الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
93. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّبَا .
سود کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6577
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي لَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ فَنَظَرْتُ فَوْقَ - قَالَ عَفَّانُ: فَوْقِيَ - فَإِذَا أَنَا بِرَعْدٍ، وَبُرُوقٍ، وَصَوَاعِقَ". قَالَ:" فَأَتَيْتُ عَلَى قَوْمٍ بُطُونُهُمْ كَالْبُيُوتِ فِيهَا الْحَيَّاتُ تُرَى مِنْ خَارِجِ بُطُونِهِمْ، قُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ أَكَلَةُ الرِّبَا".
قُلْتُ: رَوَاهُ الْإِمَامُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي عَجَائِبِ الْمَخْلُوقَاتِ، وَقَدْ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَالْغَالِبُ عَلَيْهِ الضَّعْفُ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، میں نے دیکھا کہ جب ہم ساتویں آسمان پر پہنچے، تو میں نے اوپر دیکھا (یہاں ایک راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: میں نے اپنے اوپر دیکھا) تو وہاں کڑک تھی، بجلی تھی، چمکتی ہوئی بجلیاں تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: میں کچھ لوگوں کے پاس آیا، جن کے پیٹ گھروں کی مانند تھے، جن میں سانپ موجود تھے، جو اُن کے پیٹوں کے باہر سے دکھائی دے رہے تھے میں نے دریافت کیا: جبرائیل یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے بتایا: یہ سود کھانے والے ہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام أحمد نے عجائب مخلوقات کے بارے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس پر ضعیف ہونا غالب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6577]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2273، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8426، 8539»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6577 in Urdu