🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
98. بَابُ الْمُزَارَعَةِ .
مزارعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6600
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ: عَنْ مُقَاضَاةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَهُودَ خَيْبَرَ عَلَى أَنَّ لَنَا نِصْفَ التَّمْرِ، وَلَكُمْ نِصْفَهُ، وَتَكْفُونَا الْعَمَلَ حَتَّى إِذَا طَابَ ثَمَرُهُمْ أَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا لَهُ: إِنَّ تَمْرَنَا قَدْ طَابَ فَابْعَثْ خَارِصًا يَخْرُصُ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ. فَبَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ فَلَمَّا طَافَ فِي نَخْلِهِمْ فَنَظَرَ إِلَيْهِ قَالَ: وَاللَّهِ مَا أَعْلَمُ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ أَحَدًا أَعْظَمَ فِرْيَةً عِنْدَ اللَّهِ، وَعَدَاءً لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْكُمْ، وَاللَّهِ مَا خَلَقَ اللَّهُ أَحَدًا أَبْغَضَ إِلَيَّ مِنْكُمْ، وَاللَّهِ مَا يَحْمِلُنِي ذَلِكَ عَلَى أَنْ أَحِيفَ عَلَيْكُمْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ، وَأَنَا أَعْلَمُهَا. قَالَ: ثُمَّ خَرَصَهَا جَمِيعًا: الَّذِي لَهُ وَالَّذِي لِلْيَهُودِ ثَمَانِينَ أَلْفِ وَسْقٍ. فَقَالَتِ الْيَهُودُ: خَرَبْتَنَا. فَقَالَ ابْنُ رَوَاحَةَ: إِنْ شِئْتُمْ فَأَعْطُونَا أَرْبَعِينَ أَلْفَ وَسْقٍ وَنُسَلِّمُكُمُ الثَّمَرَةَ، وَإِنْ شِئْتُمْ أَعْطَيْنَاكُمْ أَرْبَعِينَ أَلْفَ وَسْقٍ وَتَخْرُصُونَ عَنَّا. فَنَظَرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، ثُمَّ قَالُوا: بِهَذَا قَامَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ وَبِهَذَا يَغْلِبُونَكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن عبید بن عمیر، خیبر کے یہودیوں کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے معاہدے کے بارے میں بیان کرتے ہوئے، یہ بیان کرتے ہیں: آپ نے ارشاد فرمایا: کھجوروں کی پیدوار کا نصف ہمیں ملے گا اور نصف تمہیں ملے گا اور کام کاج ہماری جگہ تم نے کرنا ہے، یہاں تک کہ جب وہاں کا پھل تیار ہو گیا، تو وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی کہ ہماری کھجوریں تیار ہو چکی ہیں، آپ کسی اندازہ لگانے والے کو بھیجیں، جو ہمارے اور آپ کے درمیان (پیدوار) کا اندازہ لگا لے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا، جب انہوں نے وہاں کے کھجوروں کے درختوں کا چکر لگایا اور ان کا جائزہ لیا تو بولے: اللہ کی قسم! میرے علم کے مطابق، اللہ کی مخلوق میں سے تم سے زیادہ اللہ تعالی کی طرف جھوٹی بات منسوب کرنے والا اور اللہ کے رسول کا دشمن، اور کوئی نہیں ہے، اور اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی مخلوق پیدا نہیں کی ہے، جو میرے نزدیک تم سے زیادہ ناپسندیدہ ہو، اللہ کی قسم! لیکن اس بات نے بھی مجھے اس بات پر مجبور نہیں کیا کہ میں تمہارے ساتھ ذرے کے وزن جتنی زیادتی کروں، اور میں اس بارے میں علم رکھتا ہوؤں، راوی کہتے ہیں: پھر انہوں نے تمام پیداوار کا اندازہ لگایا، جو ان کے اور یہودیوں کے حصے میں آنی تھی، تو وہ اسی ہزار وسق بنتے تھے، یہودیوں نے کہا: آپ نے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے، سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر تم چاہو، تو ہمیں چالیس ہزار وسق دے دو، ہم پھل تمہارے حوالے کر دیں گے اور اگر تم چاہو، تو ہم تمہیں چالیس ہزار وسق دے دیتے ہیں، اور تم ہم سے الگ ہو جانا، ان لوگوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور پھر بولے: اسی کی وجہ سے آسمان اور زمین قائم ہیں، اسی کی وجہ سے یہ لوگ تم لوگوں پر غالب آئے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6600]

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل


Majma al-Zawa'id Hadith 6600 in Urdu