🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
102. بَابُ الْبَيْعِ إِلَى أَجَلٍ .
مخصوص مدت تک بیع کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6617
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى حَلِيقٍ النَّصْرَانِيِّ لِيَبْعَثَ إِلَيْهِ أَثْوَابًا إِلَى الْمَيْسَرَةِ [ فَأَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: بَعَثَنِي إِلَيْكَ رَسُولُ اللَّهِ لِتَبْعَثَ إِلَيْهِ بَأَثْوَابٍ إِلَى الْمَيْسَرَةِ ] فَقَالَ: مَا الْمَيْسَرَةُ؟ وَمَتَى الْمَيْسَرَةُ؟. وَاللَّهِ مَا لِمُحَمَّدٍ ثَاغِيَةٌ، وَلَا رَاعِيَةٌ. فَرَجَعْتُ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَآنِي قَالَ:" كَذَبَ عَدُوُّ اللَّهِ، أَنَا خَيْرُ مَنْ بَايَعَ. لَأَنْ يَلْبَسَ أَحَدُكُمْ ثَوْبًا مِنْ رِقَاعٍ شَتَّى خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ بِأَمَانَتِهِ [ أَوْ فِي أَمَانَتِهِ ] مَا لَيْسَ عِنْدَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حلیق نامی ایک عیسائی کے پاس بھیجا تاکہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ کپڑے دیدے کہ جب گنجائش ہو گی (تو اسے رقم دے دی جائے گی) میں اس شخص کے پاس آیا میں نے کہا: اللہ کے رسول نے مجھے تمہاری طرف بھیجا ہے تاکہ تم انہیں کچھ کپڑے دے دو، گنجائش میسر ہونے پر (ان کی قیمت ادا کر دی جائے گی) تو اس نے کہا: گنجائش کیا ہے؟ اور گنجائش کب آئے گی؟ اللہ کی قسم! سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نہ تو کوئی بکری ہے اور نہ ہی کوئی اونٹ ہے، میں واپس آیا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جب آپ نے مجھے ملاحظہ کیا، تو ارشاد فرمایا: اللہ کے دشمن نے غلط کہا: ہے میں سب سے بہتر خرید و فروخت کرنے والا ہوں، تم میں سے کوئی ایک شخص چیتھڑوں سے بنا ہوا لباس پہن لے، یہ اُس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ امانت کو حاصل کر لے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) ایسی چیز، جو اُس کی نہ ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6617]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند 13560 رقم 244/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13147، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1499، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2856/1، 2925»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ وهذا إسناد فيه جابر بن يزيد ترجمه ابن أبي حاتم في « الجرح والتعديل » ۲/ ٤٩٨_٤٩٩


Majma al-Zawa'id Hadith 6617 in Urdu