الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
104. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدَّيْنِ .
ادھار کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6639
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" هَاهُنَا مِنْ بَنِي فُلَانٍ أَحَدٌ؟" فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ. ثُمَّ قَالَ:" هَاهُنَا أَحَدٌ مِنْ بَنِي فُلَانٍ؟" فَلَمْ يُجْبِهُ أَحَدٌ. ثُمَّ قَالَ:" هَاهُنَا مِنْ بَنِي فُلَانٍ أَحَدٌ؟" فَقَالَ رَجُلٌ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَاهُنَا فُلَانٌ، فَقَالَ:" إِنَّ صَاحِبَكُمْ مُحْتَبَسٌ بِبَابِ الْجَنَّةِ بِدَيْنٍ عَلَيْهِ". فَقَالَ رَجُلٌ: عَلَيَّ دَيْنُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ ؛ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَيَّنَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَهَذِهِ عِبَارَةٌ سَهْلَةٌ فِي التَّضْعِيفِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی، جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ نے دریافت کیا: کیا یہاں بنو فلاں سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص موجود ہے؟ تو کسی نے آپ کو جواب نہیں دیا، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا یہاں بنو فلاں سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص موجود ہے؟ تو کسی نے آپ کو جواب نہیں دیا، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا یہاں بنوفلاں سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص موجود ہے؟ تو ایک صاحب بولے: جی ہاں! یا رسول اللہ! یہاں فلاں شخص موجود ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے ایک ساتھی کو جنت کے دروازے پر اس کے ذمہ لازم قرض کی وجہ سے روک لیا گیا ہے، ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! اس کا قرض میرے ذمہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی اسلم بن سہل واسطی ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ”لین“ قرار دیا ہے اور کسی کو ضعیف قرار دینے کے بارے میں یہ عبارت ہلکی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6639]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6750 الى 6756)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3070»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6639 in Urdu