الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
111. بَابٌ فِيمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُعْسِرٍ ، أَوْ أَنْظَرَهُ أَوْ تَرَكَ الْغَارِمَ .
جو شخص تنگ دست کو آسانی فراہم کرے، یا اسے مہلت دے، یا وصولی ترک کر دے
حدیث نمبر: 6670
وَعَنْ أَبِي الْيَسَرِ قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" إِنَّ أَوَّلَ النَّاسِ يَسْتَظِلُّ فِي ظِلِّ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَرَجُلٌ أَنْظَرَ مُعْسِرًا حَتَّى يَجِدَ شَيْئًا، أَوْ تَصَدَّقَ عَلَيْهِ بِمَا يَطْلُبُهُ، يَقُولُ: مَا لِي عَلَيْكَ صَدَقَةٌ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ وَيَخْرِقُ صَحِيفَتَهُ".
قُلْتُ: لِأَبِي الْيَسَرِ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: لِأَبِي الْيَسَرِ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گواہی دے کر یہ بات بیان کرتا ہوں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”لوگوں میں سے سب سے پہلے، جو شخص قیامت کے دن اللہ کے سائے میں آئے گا، وہ ایسا شخص ہو گا، جس نے تنگدست کو اتنی مہلت دی ہو گی، جب تک اسے گنجائش نہیں ملتی، یا جو چیز اس سے لینی تھی، وہ چیز اس پر صدقہ کر دی ہو گی، اور یہ کہا: ہو گا: کہ میرا مال تم پر صدقہ ہے، اور یہ اللہ کی رضا کے حصول کے لئے ہے، اور پھر اس نے (لین دین کے) صحیفے کو پھاڑ دیا ہو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6670]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6670]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (167/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 6670 in Urdu