🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
111. بَابٌ فِيمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُعْسِرٍ ، أَوْ أَنْظَرَهُ أَوْ تَرَكَ الْغَارِمَ .
جو شخص تنگ دست کو آسانی فراہم کرے، یا اسے مہلت دے، یا وصولی ترک کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6672
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى حِبِّي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" يُظِلُّ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا، أَوْ أَعَانَ أَخْرَقَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے محبوب (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کے بارے میں گواہی دے کر یہ بات بیان کرتا ہوں: کہ میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ اس شخص کو اپنے سائے میں رکھے گا، جو تنگدست کو مہلت دے گا، یا اپاہج شخص کی مدد کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید بن ابوسعید مقبری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6672]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7916»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 6672 in Urdu