الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. بَابُ حُسْنِ الْقَضَاءِ وَقَرْضِ الْخَمِيرِ وَغَيْرِهِ .
اچھے طریقے سے ادائیگی کرنا اور گندھا ہوا آٹا، یا کوئی اور چیز (قرض کے طور پر دینا یا لینا)
حدیث نمبر: 6684
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ مَشَى إِلَى غَرِيمِهِ بِحَقِّهِ صَلَّتْ عَلَيْهِ دَوَابُّ الْأَرْضِ، وَنُونُ الْمَاءِ، وَيَنْبُتُ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ شَجَرَةٌ فِي الْجَنَّةِ، وَذَنْبٌ يُغْفَرُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمُهُمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمُهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص قرض خواہ کی طرف، اس کے حق کے سلسلے میں چل کر جاتا ہے، زمین کے جانور اور پانی کی مچھلیاں اس شخص کے لئے دعائے رحمت کرتے ہیں اور ہر قدم کے عوض میں اس کے لئے جنت میں درخت لگا دیا جاتا ہے اور اس کے ایک گناہ کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے، جن کے حالات بیان کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6684]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے، جن کے حالات بیان کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6684]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1342)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6684 in Urdu