🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. بَابُ حُسْنِ الْقَضَاءِ وَقَرْضِ الْخَمِيرِ وَغَيْرِهِ .
اچھے طریقے سے ادائیگی کرنا اور گندھا ہوا آٹا، یا کوئی اور چیز (قرض کے طور پر دینا یا لینا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6686
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: ابْتَاعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَعْرَابِ جَزُورًا، أَوْ جَزَائِرَ بِوَسْقٍ مِنْ تَمْرِ الذَّخِيرَةِ. - وَتَمْرُ الذَّخِيرَةِ: الْعَجْوَةُ - فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَيْتِهِ فَالْتَمَسَ لَهُ التَّمْرَ فَلَمْ يَجِدْهُ، فَخَرَجَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ:" يَا عَبْدَ اللَّهِ، إِنَّا قَدِ ابْتَعْنَا مِنْكَ جَزُورًا - أَوْ جَزَائِرَ - بِوَسْقٍ مِنْ تَمْرِ الذَّخِيرَةِ، فَالْتَمَسْنَاهُ فَلَمْ نَجِدْهُ". فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: وَاغَدْرَاهْ! قَالَ: فَنَهْنَهَهُ النَّاسُ، وَقَالُوا: قَاتَلَكَ اللَّهُ، أَتَغْدِرُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟! قَالَتْ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعُوهُ، فَإِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا". ثُمَّ عَادَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا عَبْدَ اللَّهِ، إِنَّا ابْتَعْنَا مِنْكَ جَزَائِرَكَ، وَنَحْنُ نَظُنُّ أَنَّ عِنْدَنَا مَا سَمَّيْنَا لَكَ فَالْتَمَسْنَاهُ فَلَمْ نَجِدْهُ". فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: وَاغَدْرَاهْ! فَنَهْنَهَهُ النَّاسُ، وَقَالُوا: قَاتَلَكَ اللَّهُ، أَتَغْدِرُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعُوهُ، فَإِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا"، فَرَدَّ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا فَلَمَّا رَآهُ لَا يَفْقَهُ عَنْهُ قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ:" اذْهَبْ إِلَى خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمِ بْنِ أُمَيَّةَ، فَقُلْ لَهَا: إِنْ كَانَ عِنْدَكِ وَسْقٌ مِنْ تَمْرِ الذَّخِيرَةِ فَأَسْلِفِينَا حَتَّى نُؤَدِّيهِ إِلَيْكِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ". فَذَهَبَ إِلَيْهَا الرَّجُلُ، ثُمَّ رَجَعَ الرَّجُلُ قَالَ: قَالَتْ: نَعَمْ هُوَ عِنْدِي يَا رَسُولَ اللَّهِ فَابْعَثْ إِلَيَّ مَنْ يَقْبِضُهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْهَبْ بِهِ فَأَوْفِهِ الَّذِي لَهُ". قَالَ: فَذَهَبَ بِهِ فَأَوْفَاهُ الَّذِي لَهُ، فَمَرَّ الْأَعْرَابِيُّ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَهُوَ جَالِسٌ فِي أَصْحَابِهِ فَقَالَ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا، فَقَدْ أَوْفَيْتَ وَأَطَبْتَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُولَئِكَ خِيَارُ عِبَادِ اللَّهِ [ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ] عِنْدَ اللَّهِ الْمُوفُونَ الْمُطَيِّبُونَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ صَحِيحٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دیہاتی سے ایک اونٹ خریدا، یا کچھ اونٹ خریدے، وہ ذخیرہ کی کھجوروں کے ایک وسق کے عوض میں خریدے، ذخیرہ سے مراد عجوہ کھجوریں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر واپس گئے، آپ نے کھجوریں تلاش کیں، تو وہ آپ کو نہیں ملیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کے پاس واپس گئے اور اس شخص سے فرمایا: اے اللہ کے بندے! ہم نے تم سے ایک اونٹ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) کچھ اونٹ خریدے تھے، جو عجوہ کھجوروں کے ایک وسق کے عوض میں تھے، ہم نے اسے تلاش کیا، لیکن وہ ہمیں نہیں ملیں، اس دیہاتی نے کہا: یہ کیسی عہد شکنی ہے؟ تو لوگوں نے اسے ڈانٹا اور کہا: کہ اللہ تعالیٰ تمہیں برباد کرے! کیا تم اللہ کے رسول کو عہد شکن قرار دے رہے ہو؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے رہنے دو! کیونکہ صاحب حق کو بات کرنے کا بھی حق ہوتا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ اس سے کہا: اے اللہ کے بندے! ہم نے تم سے تمہارے اونٹ خریدے ہیں، ہمارا یہ خیال تھا کہ ہمارے پاس وہ چیز موجود ہے، جو ہم نے تمہارے سامنے بیان کی تھی، لیکن ہم نے اسے تلاش کیا، تو وہ ہمیں نہیں ملی، تو اس دیہاتی نے کہا: یہ کیسی عہد شکنی ہے؟ لوگوں نے اسے ڈانٹا اور کہا: اللہ تعالیٰ تمہیں برباد کرے کیا تم اللہ کے رسول کو عہد شکن قرار دے رہے ہو؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے رہنے دو! کیونکہ صاحب حق کو بات کرنے کا بھی حق ہوتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات اس کے سامنے دو مرتبہ، یا تین مرتبہ اس کے سامنے دہرائی، جب آپ نے یہ ملاحظہ فرمایا کہ اس کو آپ کی بات سمجھ نہیں آ رہی، تو آپ نے اپنے اصحاب میں سے ایک شخص سے فرمایا: تم خولہ بنت حکیم بن امیہ کے پاس جاؤ! اور اس سے یہ کہو: کہ اگر تمہارے پاس عجوہ کھجور کا ایک وسق ہے، تو وہ ہمیں ادھار دے دو! اگر اللہ نے چاہا تو ہم تمہیں ادا کر دیں گے، وہ صاحب اس خاتون کی طرف گئے، پھر وہ صاحب واپس آئے اس نے کہا: کہ وہ خاتون کہہ رہی ہیں کہ جی ہاں! یا رسول اللہ! وہ میرے پاس موجود ہیں، آپ میری طرف اس شخص کو بھجوا دیں، جو انہیں قبضے میں لے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس شخص کو ساتھ لے جاؤ اور اسے پوری ادائیگی کروا دو! راوی بیان کرتے ہیں: وہ شخص اسے ساتھ لے گیا اور اسے پوری ادائیگی کروا دی، پھر اس دیہاتی کا گزر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ہوا، آپ اس وقت اپنے اصحاب کے درمیان تشریف فرماتے تھے، اس دیہاتی نے کہا: اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا کرے، آپ نے پوری ادائیگی کی ہے اور اچھا کام کیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن، وہ لوگ اللہ کے نزدیک اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سب سے بہتر ہوں گے، جو اچھے طریقے سے پوری ادائیگی کرتے ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے امام أحمد کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6686]
تخریج الحدیث: «آخرجه احمد المسند (268/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25780، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15358، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2819/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔


Majma al-Zawa'id Hadith 6686 in Urdu