الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. بَابُ حُسْنِ الْقَضَاءِ وَقَرْضِ الْخَمِيرِ وَغَيْرِهِ .
اچھے طریقے سے ادائیگی کرنا اور گندھا ہوا آٹا، یا کوئی اور چیز (قرض کے طور پر دینا یا لینا)
حدیث نمبر: 6689
وَعَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: اسْتَسْلَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ رَجُلٍ تَمْرَ لَوْنٍ فَلَمَّا جَاءَهُ يَتَقَاضَاهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ عِنْدَنَا الْيَوْمَ مِنْ شَيْءٍ فَلَوْ تَأَخَّرْتَ عَنَّا حَتَّى يَأْتِيَنَا شَيْءٌ فَنِقْضِيَكَ". فَقَالَ الرَّجُلُ: وَاغَدْرَاهْ! فَتَذَمَّرَ لَهُ عُمَرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعْهُ يَا عُمَرُ، فَإِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا. انْطَلِقْ إِلَى خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ الْأَنْصَارِيَّةِ، فَالْتَمِسُوا عِنْدَهَا تَمْرًا". فَانْطَلَقُوا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عِنْدِي إِلَّا تَمْرُ ذَخِيرَةٍ فَأَخْبَرَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" خُذُوا فَاقْضُوا". فَلَمَّا قَضَوْهُ أَقْبَلَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَسْتَوْفَيْتَ؟" قَالَ: نَعَمْ قَدْ أَوْفَيْتَ وَأَطَبْتَ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ خِيَارَ عِبَادِ اللَّهِ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْمُطَيِّبُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَى الْبَزَّارُ بَعْضَهُ، وَقَالَ فِي آخِرِهِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَى الْبَزَّارُ بَعْضَهُ، وَقَالَ فِي آخِرِهِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے عمدہ کھجوریں ادھار لیں، جب وہ شخص آپ کے پاس آیا اور آپ سے تقاضا کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابھی تو ہمارے پاس کوئی چیز نہیں ہے اگر تم ہمیں موقع دو، جب ہمارے پاس کوئی چیز آئے گی تو ہم تمہیں ادائیگی کر دیں گے، اس شخص نے کہا: یہ کیسی عہد شکنی ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اسے مارنے لگے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے رہنے دو! کیونکہ صاحب حق کو بات کرنے کا بھی حق ہوتا ہے، تم خولہ بنت حکیم انصاریہ کے پاس جاؤ اور تم ان سے کھجوروں کا پتہ کرو، لوگ گئے تو اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس تو صرف عجوہ کھجوریں ہیں، اس شخص نے آ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا تو آپ نے فرمایا: تم وہی لو اور ادائیگی کر دو، جب ان لوگوں نے اس شخص کو ادائیگی کر دی تو وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے مکمل وصولی کر لی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! آپ نے مکمل ادائیگی کی ہے، اور اچھی ادائیگی کی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس امت میں سے، اللہ کے بہتر بندے وہ ہیں، جو اچھی ادائیگی کریں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام بزار نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور اس کے آخر میں یہ بات بیان کی ہے، اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6689]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام بزار نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور اس کے آخر میں یہ بات بیان کی ہے، اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6689]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1045)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1001»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6689 in Urdu