🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
126. بَابٌ فِي هَدَايَا الْكُفَّارِ .
کفار کے تحائف کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6750
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: قَدِمَتْ قُتَيْلَةُ ابْنَةُ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ أَسْعَدَ بْنِ مَالِكِ بْنِ حِسْلٍ عَلَى بِنْتِهَا أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ بِهَدَايَا ضَبَابٍ وَتُرْمُسٍ وَسَمْنٍ، فَأَبَتْ أَسْمَاءُ أَنْ تَقْبَلَ هَدِيَّتَهَا وَتُدْخِلَهَا بَيْتَهَا، فَسَأَلَتْ عَائِشَةُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (لَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ) إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. فَأَمَرَهَا أَنْ تَقْبَلَ هَدِيَّتَهَا وَتُدْخِلَهَا بَيْتَهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَجَوَّدَهُ، فَقَالَ: قَدِمَتْ قُتَيْلَةُ بِنْتُ عَبْدِ الْعُزَّى. وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ ؛ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: قتیلہ بنت عبدالعزیٰ بن اسعد بن مالک بن حسل، اپنی صاحبزادی سیدہ اسماء بنت ابوبکر کے پاس تحائف لے کے آئیں، جن میں گوہ، ترمس (اناج کی ایک قسم جو کڑوا ہوتا ہے) اور گھی شامل تھا، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے ان کا تحفہ قبول کرنے سے، اور انہیں اپنے گھر میں داخل کرنے سے انکار کر دیا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اللہ تعالی تمہیں ان لوگوں سے نہیں روکتا ہے، جو تمہارے ساتھ دین کے بارے میں جنگ نہیں کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ اس خاتون کا ہدیہ قبول کر لیں اور اسے اپنے گھر میں آنے دیں۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے اسے عمدہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: قتیلہ بنت عبدالعزیٰ آ گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مصعب بن ثابت ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6750]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15679»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6750 in Urdu