🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
129. بَابُ الْهِبَةِ لِلْوَلَدِ ، وَغَيْرِهِ .
اولاد کے لئے، یا کسی اور کے لئے ہبہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6761
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" هَبْ لِي هَذَا الْبَعِيرَ أَوْ بِعْنِيهِ". قَالَ: هُوَ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَوَسَمَهُ سِمَةَ الصَّدَقَةِ، ثُمَّ بَعَثَ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ هَكَذَا مِنْ غَيْرِ زِيَادَةٍ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ وَلَهُ طُرُقٌ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ.
كِلَاهُمَا مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَلَيْسَ هُوَ الَّذِي رَوَى لَهُ مُسْلِمٌ هَكَذَا عَنْ يَعْلَى، وَذَاكَ رَوَى عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ غَيْرَ الْحُسَيْنِيِّ تَرْجَمَهُ بِمَنْ رَوَى عَنْهُ وَبِمَنْ سَمِعَ مِنْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: تم یہ اونٹ مجھے ہبہ کر دو، یا یہ مجھے فروخت کر دو! اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ آپ کا ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر صدقہ کا مخصوص نشان لگوا کر پھر اسے بھجوا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح کسی اضافے کے بغیر نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جس کے مختلف طرق نبوت کی علامات سے متعلق باب میں آگے آئیں گے۔ یہ دونوں روایات عبدالرحمن بن عبدالعزیز سے منقول ہیں، اور یہ وہ شخص نہیں ہے، جس کے حوالے سے امام مسلم نے اسی طرح سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، وہ شخص زہری کے حوالے سے روایت نقل کرتا ہے، حسینی کے علاوہ میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، انہوں نے اس کے حالات میں ان لوگوں کا ذکر کیا ہے، جس سے اس نے روایت نقل کی ہے اور جنہوں نے اس سے سماع کیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6761]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6761 in Urdu