الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابُ كِتَابَةِ الْعِلْمِ .
علم کو تحریر کرنا
حدیث نمبر: 677
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" تَحَدَّثُوا، وَلْيَتَبَوَّأَ مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مَقْعَدَهُ مِنْ جَهَنَّمَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَسْمَعُ مِنْكَ أَشْيَاءَ فَنَكْتُبُهَا؟ قَالَ:" اكْتُبُوا وَلَا حَرَجَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو مُدْرِكٍ، رَوَى عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ، وَعَنْهُ بَقِيَّةُ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو مُدْرِكٍ، رَوَى عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ، وَعَنْهُ بَقِيَّةُ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ حدیث روایت کرو! لیکن جو شخص میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے گا، اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے (راوی بیان کرتے ہیں:) میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم آپ سے کچھ باتیں سنتے ہیں، کیا ہم انہیں نوٹ کر لیا کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نوٹ کر لیا کرو! اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومدرک ہے، جس نے رفاعہ بن رافع سے روایت نقل کی ہے، جبکہ اس سے بقیہ نے روایت نقل کی ہے، میں نے کسی کو اُس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 677]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4410»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 677 in Urdu