الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
132. بَابٌ فِي الْعُمْرَى .
عمریٰ کا بیان
حدیث نمبر: 6774
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَعْطَى أُمَّهُ حَدِيقَةً مِنْ نَخْلٍ حَيَاتَهَا فَمَاتَتْ، فَجَاءَ إِخْوَتُهُ، فَقَالُوا: نَحْنُ فِيهَا شَرَعٌ سَوَاءٌ. فَأَبَى، فَاخْتَصَمُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَسَّمَهُ بَيْنَهُمْ مِيرَاثًا. قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَغَيْرُهُ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی والدہ کو کھجوروں کا ایک باغ زندگی بھر کے لئے دے دیا، اس خاتون کا انتقال ہو گیا، اس شخص کے بھائی آئے اور بولے: ہم اس باغ میں برابر کے حصہ دار ہیں، تو اس شخص نے انکار کر دیا، ان لوگوں نے اپنا مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس باغ کو ان لوگوں کے درمیان وراثت کے اصولوں کے مطابق تقسیم کر دیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اور دیگر حضرات نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6774]
یہ روایت امام ابوداؤد نے اور دیگر حضرات نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6774]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13785، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3055/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6774 in Urdu