الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
132. بَابٌ فِي الْعُمْرَى .
عمریٰ کا بیان
حدیث نمبر: 6779
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَرْقُبُوا، أَوْ لَا تَعْمُرُوا، فَإِنْ فَعَلْتُمْ فَهِيَ الْعُمْرَى وَالْمَرْقَبُ". قُلْتُ: وَكَيْفَ يَكُونُ ذَلِكَ؟ قَالَ: الْعُمْرَى: أَنْ تَقُولَ: هِيَ لَكَ حَيَاتَكَ. وَالرُّقْبَى: أَنْ تَقُولَ: هِيَ لِلْآخِرِ مِنِّي وَمِنْكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ وَقَالَ بَعْضُهُمْ: مَتْرُوكٌ. وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ وَقَالَ بَعْضُهُمْ: مَتْرُوكٌ. وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رقبی کے طور پر کوئی چیز نہ دو، عمری کے طور پر کوئی چیز نہ دو، اگر تم ایسا کرتے ہو، تو پھر وہ عمری اور مرقب شمار ہو گی“۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: یہ کیسے ہو گا؟ تو انہوں نے جواب دیا: عمری سے مراد یہ ہے کہ تم یہ کہو کہ یہ تمہاری زندگی بھر کے لئے تمہاری ہے اور رقبی سے مراد یہ ہے کہ تم یہ کہو کہ میرے اور تم میں سے جو بعد میں فوت ہو گا، یہ اس کو ملے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے، جسے جمہور ائمہ نے ضعیف کہا: ہے بعض حضرات نے یہ کہا: ہے: یہ متروک ہے، یحیی بن معین نے ایک روایت کے مطابق اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6779]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 6779 in Urdu