الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابُ كِتَابَةِ الْعِلْمِ .
علم کو تحریر کرنا
حدیث نمبر: 682
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: شَكَا رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُوءَ الْحِفْظِ، فَقَالَ:" اسْتَعِنْ بِيَمِينِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَيْفٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَيْفٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حافظے کی خرابی کی شکایت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے مدد حاصل کرو (یعنی بات کو نوٹ کر لیا کرو)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن سیف ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 682]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن سیف ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 682]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 2825، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2846»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 682 in Urdu