الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
148. بَابٌ فِيمَنْ أَعْطَى شَيْئًا ، ثُمَّ وَرِثَهُ .
اس شخص کا بیان، جو کوئی چیز دیتا ہے اور پھر وہ اس چیز کا وارث بن جاتا ہے
حدیث نمبر: 6832
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَعْطَيْتُ أُمِّي حَدِيقَةً فِي حَيَاتِهَا، وَإِنَّهَا تُوُفِّيَتْ، وَلَمْ تَدَعْ وَارِثًا غَيْرِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - أَحْسَبُهُ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى رَدَّ عَلَيْكَ حَدِيقَتَكَ، وَقَبِلَ صَدَقَتَكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي الْعُمْرَى، وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الْفَرَائِضِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي الْعُمْرَى، وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الْفَرَائِضِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اپنی والدہ کو ان کی زندگی میں ایک باغ دیا، ان کا انتقال ہو گیا، انہوں نے میرے علاوہ کوئی اور وارث نہیں چھوڑا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہارا باغ، تمہیں واپس کر دیا ہے اور تمہارے صدقے کو قبول کر لیا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ اس سے پہلے عمری کے بارے میں حدیث گزر چکی ہے اور کچھ احادیث فرائض سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6832]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1313)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2395، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6692، وأخرجه مسند البزار برقم: 2471»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 6832 in Urdu