الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
150. بَابُ الْوَفَاءِ بِالْوَعْدِ .
وعدے کو پورا کرنا
حدیث نمبر: 6835
عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَسَأَلَنِي، وَهُوَ يَظُنُّ أَنِّي لِأُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ عُقْبَةَ، فَقُلْتُ: إِنَّمَا أَنَا الْكَلْبِيَّةُ. فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ بَيْتِي ] فَقَالَ:" أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّكَ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ؟ [" فَاقْرَأَهْ فِي كُلِّ شَهْرٍ" قَالَ: قُلْتُ: إِنِّي أَقْوَى عَلَى أَكَثَرَ مِنْ ذَلِكَ، قَالَ:" فَاقْرَأَهُ فِي كُلِّ نِصْفِ شَهْرٍ" قَالَ: قُلْتُ: إِنِّي أَقْوَى عَلَى أَكَثَرَ مِنْ ذَلِكَ، قَالَ:" فَاقْرَأَهُ فِي كُلِّ سَبْعٍ، لَا تَزِيدَنَّ، وَبَلَغَنِي أَنَّكَ تَصُومُ الدَّهْرَ" قَالَ: قُلْتُ: إِنِّي لَأَصُومُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَصُمْ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ" قَالَ: قُلْتُ: إِنِّي أَقْوَى عَلَى أَكَثَرَ مِنْ ذَلِكَ، قَالَ:" فَصُمْ مِنْ كُلِّ جُمْعَةٍ يَوْمَيْنِ" قَالَ قُلْتُ إِنِّي أَقْوَى عَلَى أَكَثَرَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ ] فَصُمْ صَوْمَ دَاوُدَ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمًا، فَإِنَّهُ أَعْدَلُ الصِّيَامِ عِنْدَ اللَّهِ، وَكَانَ لَا يُخْلِفُ إِذَا وَعَدَ [ وَلَا يُخْلِفُ إِذَا لَاقَى ] ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ:" وَكَانَ لَا يُخْلِفُ إِذَا وَعَدَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ:" وَكَانَ لَا يُخْلِفُ إِذَا وَعَدَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوسلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے مجھ سے دریافت کیا: وہ یہ گمان کر رہے تھے کہ میں اُم کلثوم بنت عقبہ کا بیٹا ہوں، میں نے کہا: میں کلبیہ ہوں، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس میرے گھر تشریف لائے، آپ نے فرمایا: مجھے یہ بات پتہ چلی ہے کہ تم روزانہ ایک دن اور ایک رات میں پورا قرآن پڑھ لیتے ہو؟ تم مہینے میں ایک مرتبہ پورا قرآن پڑھا کرو، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نصف مہینے میں پورا پڑھ لیا کرو، میں نے عرض کی: میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایک ہفتے میں پورا پڑھ لیا کرو، اس سے زیادہ نہیں، اور مجھے یہ بات پتہ چلی ہے کہ تم روزانہ روزہ رکھ لیتے ہو، میں نے عرض کی: جی ہاں! میں روزہ رکھتا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ہر مہینے میں تین روزے رکھا کرو، میں نے عرض کی: میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ہر ہفتے میں دو دن روزہ رکھ لیا کرو، میں نے عرض کی: میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم سیدنا داؤد علیہ السلام کے طریقے کے مطابق ایک دن روزہ رکھا کرو اور ایک دن نہ رکھا کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ روزہ رکھنے کا سب سے مناسب طریقہ ہے اور سیدنا داؤد علیہ السلام جب کوئی وعدہ کرتے تھے، تو اس کی خلاف ورزی نہیں کرتے تھے، اور جب دشمن کا سامنا کرتے تھے، تو پیچھے نہیں ہٹتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جب وہ وعدہ کرتے تھے، تو اس کی خلاف ورزی نہیں کرتے تھے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6835]
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جب وہ وعدہ کرتے تھے، تو اس کی خلاف ورزی نہیں کرتے تھے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6835]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6876)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6837»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 6835 in Urdu