الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابُ عَرْضِ الْكِتَابِ بَعْدَ إِمْلَائِهِ .
املاء کے بعد تحریر پیش کرنا (یعنی جس نے املاء کروائی تھی اُسے پڑھ کر سنانا)
حدیث نمبر: 684
عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: كُنْتُ أَكْتُبُ الْوَحْيَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ أَخَذَتْهُ بُرَحَاءُ شَدِيدَةٌ، وَعَرِقَ عَرَقًا شَدِيدًا مِثْلَ الْجُمَّانِ، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ، فَكُنْتُ أَدْخُلُ عَلَيْهِ بِقِطْعَةِ الْكَتِفِ أَوْ كَسْرَةٍ، فَأَكْتُبُ وَهُوَ يُمْلِي عَلَيَّ، فَمَا أَفْرَغُ حَتَّى تَكَادَ رِجْلِي تَنْكَسِرُ مِنْ ثِقْلِ الْقُرْآنِ حَتَّى أَقُولَ: لَا أَمْشِي عَلَى رِجْلِي أَبَدًا، فَإِذَا فَرَغْتُ قَالَ:" اقْرَأْ"، فَأَقْرَأَهُ، فَإِنْ كَانَ فِيهِ سَقْطٌ أَقَامَهُ، ثُمَّ أَخْرُجُ بِهِ إِلَى النَّاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ خَالِي. فَهُوَ وَجَادَّةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ خَالِي. فَهُوَ وَجَادَّةٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وحی کی کتابت کیا کرتا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تھی تو آپ کو شدت کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور آپ کو بہت سا پسینہ آتا تھا، جو موتیوں کی طرح کا ہوتا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ کیفیت ختم ہوتی تھی تو میں (جانور کے) کندھے، یا کسی اور چیز کا ٹکڑا لے کر آتا تھا، اور اُس وحی کو نوٹ کرتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے املاء کرواتے تھے وہ تحریر پوری ہونے سے پہلے قرآن کے وزن کی وجہ سے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ میری ٹانگ ٹوٹ جائے گی، یہاں تک کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اب میں اس ٹانگ پر کبھی نہیں چل سکوں گا، جب میں فارغ ہوا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: پڑھ کر سناؤ! میں آپ کو پڑھ کر سناتا تھا، اگر اس میں کوئی غلطی ہوتی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ٹھیک کروا دیتے تھے، پھر میں وہ لے کر لوگوں کی طرف چلا جاتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، تاہم اس کی سند میں یہ تحریر ہے: میں نے اپنے ماموں کی تحریر میں یہ بات پائی تو یہ ”وجادہ“ کے طور پر روایت ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 684]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، تاہم اس کی سند میں یہ تحریر ہے: میں نے اپنے ماموں کی تحریر میں یہ بات پائی تو یہ ”وجادہ“ کے طور پر روایت ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 684]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 1913»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 684 in Urdu