الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
153. بَابُ الْتِقَاطِ الْمَنْبُوذِ .
گمشدہ ملنے والے بچے کو اٹھانا
حدیث نمبر: 6857
وَفِي رِوَايَةٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ: أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى أَهْلِهِ، وَقَدِ الْتَقَطَ مَنْبُوذًا فَذَهَبَ إِلَى عُمَرَ فَذَكَرَهُ لَهُ، فَقَالَ عُمَرُ: عَسَى الْغُوَيْرُ أَبْؤُسًا، فَقَالَ الرَّجُلُ: مَا الْتُقِطَ إِلَّا وَأَنَا غَائِبٌ. فَسَأَلَ عَنْهُ عُمَرُ فَأُثْنِيَ عَلَيْهِ. فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: فَوَلَاؤُهُ لَكَ، وَنَفَقَتُهُ عَلَيْنَا مِنْ بَيْتِ الْمَالِ.
وَرِجَالُ هَذِهِ الطُّرُقِ كُلِّهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا هَذِهِ الرَّاوِيَةَ الْأَخِيرَةَ، فَإِنَّهَا مُرْسَلَةٌ.
وَرِجَالُ هَذِهِ الطُّرُقِ كُلِّهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا هَذِهِ الرَّاوِيَةَ الْأَخِيرَةَ، فَإِنَّهَا مُرْسَلَةٌ.
ایک روایت میں زہری کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: ایک شخص اپنے گھر والوں کے پاس آیا اس نے ایک گمشدہ ملا ہوا بچہ اٹھایا تھا، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور ان کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دال میں کچھ کالا لگتا ہے اس شخص نے کہا: جب اسے اٹھایا گیا تو اس وقت میں موجود نہیں تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس شخص کے بارے میں تحقیق کی، تو اس کی تعریف بیان کی گئی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس شخص سے فرمایا: اس کی ولاء تمہیں ملے گی اور اس کا خرچ بیت المال میں سے خرچ کرنا، ہم پر لازم ہو گا۔ اس روایت کے تمام طرق کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ آخری روایت کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ وہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6857]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6498)»
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
Majma al-Zawa'id Hadith 6857 in Urdu