🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
156. بَابٌ فِيمَنْ أَخَذَ شَيْئًا بِغَيْرِ إِذْنِ صَاحِبِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے ساتھی کی اجازت کے بغیر کوئی چیز لے لیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6869
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ وَأَصْحَابُهُ بِامْرَأَةٍ ذَبَحَتْ لَهُمْ شَاةً وَاتَّخَذَتْ لَهُمْ طَعَامًا فَلَمَّا رَجَعَ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا ذَبَحْنَا لَكُمْ شَاةً، وَاتَّخَذْنَا لَكُمْ طَعَامًا، فَادْخُلُوا فَكُلُوا. فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ، وَكَانُوا لَا يَبْدَءُونَ حَتَّى يَبْدَأَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لُقْمَةً فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُسِيغَهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذِهِ الشَّاةُ ذُبِحَتْ بِغَيْرِ إِذْنِ أَهْلِهَا". فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا لَا نَحْتَشِمُ مِنْ آلِ مُعَاذٍ نَأْخُذُ مِنْهُمْ وَيَأْخُذُونَ مِنَّا. قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کا گزر، ایک خاتون کے پاس سے ہوا، جس نے ان لوگوں کے لئے بکری ذبح کی تھی اور ان کے لئے کھانا تیار کیا تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے تو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے آپ کے لئے بکری ذبح کی ہے اور آپ کے لئے کھانا تیار کیا ہے، آپ لوگ اندر آ جائیں اور کھانا کھا لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور اصحاب اندر آ گئے، لوگ اس وقت تک کھانا شروع نہیں کرتے تھے، جب تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شروع نہیں کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لقمہ لیا، لیکن آپ اسے نگل نہیں سکے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ بکری، اس کے مالکان کی اجازت کے بغیر ذبح کی گئی ہے، اس عورت نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے اور آل معاذ کے درمیان کوئی تکلف نہیں ہے، ہم ان سے چیز لے لیتے ہیں اور وہ ہم سے لے لیتے ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا کچھ نقل کیا ہے،
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6869]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14371، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7653»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 6869 in Urdu