الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
158. بَابٌ فِيمَا يُصِيبُهُ الْعَدُوُّ مِنَ الْمُسْلِمِينَ .
اس چیز کا بیان، جو دشمن مسلمانوں سے لے لیتا ہے
حدیث نمبر: 6874
وَعَنْ أَبِي لُبَابَةَ الْأَسْلَمِيِّ: أَنَّ نَاقَةً مِنْ تِلَادِهِ سُرِقَتْ، فَوَجَدْتُهَا عِنْدَ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقُلْتُ لَهُ: نَاقَتِي، وَأَنَا أُقِيمُ عَلَيْهَا الْبَيِّنَةَ. فَأَقَمْتُ عَلَيْهَا الْبَيِّنَةَ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَقَامَ الْأَنْصَارِيُّ أَنَّهُ اشْتَرَاهَا بِثَمَانِيَةَ عَشَرَ مِنْ مُشْرِكٍ مِنْ أَهْلِ الطَّائِفِ. فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، ثُمَّ قَالَ:" مَا شِئْتَ يَا أَبَا لُبَابَةَ إِنْ شِئْتَ دَفَعْتَ إِلَيْهِ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ وَأَخَذْتَ الرَّاحِلَةَ، وَإِنْ شِئْتَ خَلَّيْتَ عَنْهَا". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عِنْدِي مَا أُعْطِيهِ الْيَوْمَ، وَلَكِنْ سَيَأْتِينِي تَمْرٌ إِلَى الصِّرَامِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ذَاكَ إِلَيْهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ زَبِيبٍ فِي هَذَا فِي الْقَضَاءِ بِالشَّاهِدِ وَالْيَمِينِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ زَبِيبٍ فِي هَذَا فِي الْقَضَاءِ بِالشَّاهِدِ وَالْيَمِينِ.
سیدنا ابولبابہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان کے جانوروں میں سے ایک اونٹنی چوری ہو گئی، میں نے اسے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے پاس پایا، میں نے اسے کہا: یہ میری اونٹنی ہے اور میں اس پر ثبوت بھی پیش کروں گا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں اس اونٹنی پر ثبوت پیش کیا، تو انصاری نے یہ ثبوت پیش کیا کہ اس نے طائف سے تعلق رکھنے والے ایک مشرک سے اس اونٹنی کو اٹھارہ (درہم یا دینار) کے عوض میں خریدا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے ابولبابہ! تم کیا چاہتے ہو؟ اگر تم چاہو، تو اٹھارہ (درہم یا دینار) اسے دے دو اور اونٹنی لے لو، اور اگر چاہو، تو اونٹنی اس کے پاس رہنے دو، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس اتنی رقم نہیں ہے، کہ میں اسے آج ادائیگی کروں، البتہ جب کھجوریں اتارنے کا موسم آئے گا، اس وقت میرے پاس کھجوریں آئیں گی (تو میں اس وقت اسے ادائیگی کر دوں گا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اس کی مرضی پر ہے!
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفار بن قاسم ہے اور وہ متروک ہے۔ سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث جو اس بارے میں ہے وہ ایک گواہ اور قسم کی بنیاد پر فیصلہ دینے سے متعلق باب میں آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6874]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفار بن قاسم ہے اور وہ متروک ہے۔ سیدنا زبیب رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث جو اس بارے میں ہے وہ ایک گواہ اور قسم کی بنیاد پر فیصلہ دینے سے متعلق باب میں آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6874]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6874 in Urdu