🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابٌ فِيمَنْ يَحْلِفُ يَمِينًا كَاذِبَةً يَقْتَطِعُ بِهَا مَالًا .
اس شخص کا بیان، جو جھوٹی قسم اٹھاتا ہے تاکہ اس کے ذریعے مال ہتھیا لے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6907
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ مَرْوَانَ قَالَ: اذْهَبُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَ هَذَيْنِ - لِسَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ وَأَرْوَى بِنْتِ أُوَيْسٍ - فَأَتَيْنَا سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ، فَقَالَ: أَتَرَوْنَ أَنِّي قَدِ انْتَقَصْتُ حَقَّهَا شَيْئًا؟ أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَخَذَ شِبْرًا مِنَ الْأَرْضِ بِغَيْرِ حَقِّهِ طُوِّقَهُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ. وَمَنْ تَوَلَّى قَوْمًا بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ. وَمَنِ اقْتَطَعَ مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينٍ فَلَا بَارَكَ اللَّهُ لَهُ فِيهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" مَنِ اقْتَطَعَ شِبْرًا مِنَ الْأَرْضِ طُوِّقَهُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَأَبُو يَعْلَى بِتَمَامِهِ.
ابوسلمہ بیان کرتے ہیں: مروان نے کہا: تم لوگ جاؤ اور ان دو آدمیوں کے درمیان صلح کروا دو، ان کی مراد سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ اور عروی بنت اویس نامی خاتون تھیں، راوی کہتے ہیں: ہم لوگ سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا: کیا تم لوگ یہ سمجھتے ہو؟ کہ میں نے اس عورت کے حق میں کوئی کمی کی ہو گی؟ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص بالشت بھر زمین ناحق طور پر لے گا، اُسے سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا اور جو شخص کسی قوم کی اجازت کے بغیر اُن کی بجائے کسی اور کی طرف نسبت ولاء قائم کرے گا، اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو گی اور جو شخص (جھوٹی) قسم کے ذریعے مسلمان شخص کا مال ہتھیائے گا، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے اس مال میں برکت نہیں رکھے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ”صحیح“ میں اس کا یہ حصہ منقول ہے: ”جو شخص بالشت بھر زمین ہتھیائے گا، اسے سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا“۔ یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور امام ابویعلی نے مکمل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6907]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1346) اخرجه أبو يعلى فى المسند (955) اخرجه احمد فى السند (1540)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6222، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1113، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1610، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1643، 9299، وأخرجه مسند البزار برقم: 1137، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7877»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 6907 in Urdu