الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابٌ فِيمَنْ يَحْلِفُ يَمِينًا كَاذِبَةً يَقْتَطِعُ بِهَا مَالًا .
اس شخص کا بیان، جو جھوٹی قسم اٹھاتا ہے تاکہ اس کے ذریعے مال ہتھیا لے
حدیث نمبر: 6921
وَعَنْ ثَعْلَبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّمَا امْرِئٍ اقْتَطَعَ [ حَقَّ امْرِئٍ ] بِيَمِينٍ كَاذِبَةٍ [ كَانَتْ ] نُكْتَةً سَوْدَاءَ مِنْ سِرْسَالٍ فِي قَلْبِهِ لَا يُغَيِّرُهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ. رَوَاهُ الَطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ ثَعْلَبَةَ الْأَنْصَارِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ثعلبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جھوٹی قسم کے ذریعے کسی شخص کا حق ہتھیا لے گا، تو یہ اس کے دل میں ”سر سال“ سے بنا ہوا سیاہ نکتہ بن جائے گا، جسے قیامت کے دن تک کوئی چیز تبدیل نہیں کر سکے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ثعلبہ انصاری ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ جال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6921]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ثعلبہ انصاری ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ جال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6921]
تخریج الحدیث: «اخر الطبراني فى المعجم الكبير (1383) ورواه الحاكم فى المستدرك (294/4)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6921 in Urdu