🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابٌ فِيمَنْ خَلَطَ فِي نَذْرِهِ قُرْبَةً وَغَيْرَهَا .
جو شخص اپنی نذر میں، عبادت اور اس کے علاوہ دوسرے پہلو کو ملا لیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6966
وَعَنْ أَبِي إِسْرَائِيلَ قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَسْجِدَ، وَأَبُو إِسْرَائِيلَ يُصَلِّي. قِيلَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: هُوَ ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ لَا يَقْعُدُ، وَلَا يُكَلِّمُ النَّاسَ، وَلَا يَسْتَظِلُّ، وَهُوَ يُرِيدُ الصِّيَامَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِيَقْعُدْ وَلْيُكَلِّمِ النَّاسَ وَلْيَسْتَظِلَّ وَلْيَصُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ عَنْ أَبِي إِسْرَائِيلَ قَالَ: رَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَهُوَ قَائِمٌ فِي الشَّمْسِ، فَقَالَ:" مَا لَهُ؟" قَالُوا: نَذَرَ أَنْ يَقُومَ فِي الشَّمْسِ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
وَرِجَالُ أَحْمَدَ، رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابواسرائیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے سیدنا ابواسرائیل رضی اللہ عنہ اس وقت نماز ادا کر رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی گئی: یا رسول اللہ! یہ وہ شخص ہے، جو بیٹھتا نہیں ہے اور لوگوں کے ساتھ کلام نہیں کرتا اور سائے میں نہیں بیٹھتا اور اس کا روزہ رکھنے کا بھی ارادہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے بیٹھ جانا چاہیے، لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے سائے میں آ جانا چاہیے اور روزہ رکھ لینا چاہیے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: سیدنا ابواسرائیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا وہ دھوپ میں کھڑے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس کو کیا ہوا ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ اس نے یہ نذر مانی ہے کہ یہ دھوپ میں کھڑا رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6966]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (391/22) اخرجه احمد فى المسند (168/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17078، 6936، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10930»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 6966 in Urdu