الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ قَضَاءِ النَّذْرِ عَنِ الْمَيِّتِ .
میت کی طرف سے نذر کو پورا کرنا
حدیث نمبر: 6981
وَعَنْ مَرْوَانَ بْنِ قَيْسٍ، وَكَانَ قَدْ أَخَذَ الرَّعِيَّةَ عَنْ أَهْلِهِ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبِي تُوُفِّيَ، وَقَدْ جَعَلَ عَلَيْهِ أَنْ يَمْشِيَ إِلَى مَكَّةَ، وَأَنْ يَنْحَرَ بَدَنَةً، وَلَمْ يَتْرُكْ مَالًا فَهَلْ يَقْضِي عَنْهُ أَنْ يُمْشَى عَنْهُ، وَأَنْ يُنْحَرَ عَنْهُ بَدَنَةٌ مِنْ مَالِي؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَعَمْ، اقْضِ عَنْهُ، وَانْحَرْ عَنْهُ وَامْشِ عَنْهُ. أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أَبِيكَ دَيْنٌ لِرَجُلٍ فَقَضَيْتَ عَنْهُ مِنْ مَالِكَ أَلَيْسَ يَرْجِعُ الرَّجُلُ رَاضِيًا؟ [ وَ ] اللَّهَ تَعَالَى أَحَقُّ أَنْ يُرْضَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا مروان بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں اپنے اہل خانہ سے ”رعیہ“ لیا تھا، وہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: یا رسول اللہ! میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے، انہوں نے یہ نذر مانی تھی کہ وہ پیدل چل کر مکہ تک جائیں گے اور اونٹ قربان کریں گے، انہوں نے کوئی مال نہیں چھوڑا، تو کیا ان کی طرف یہ نذر ادا ہو جائے گی، اگر ان کی طرف سے پیدل چل کر جایا جائے، اور میں اپنے مال میں سے ان کی طرف سے اونٹ قربان کر لوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تم ان کی طرف سے اس کو پورا کرو اور ان کی طرف سے قربانی کرو اور ان کی طرف سے پیدل چل کر جاؤ، اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ کہ اگر تمہارے والد کے ذمہ کسی شخص کا قرض ہوتا، اور تم اپنے مال میں سے ان کی طرف سے ادا کر دیتے، تو کیا اس شخص نے راضی ہو کر واپس نہیں جانا تھا؟ تو اللہ تعالیٰ تو اس بات کا زیادہ حق دار ہے کہ اس کو راضی کیا جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6981]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6981]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (359/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6981 in Urdu