🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فِي الْقَضَاءِ .
قضاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6994
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ وَلَايَةً، وَكَانَتْ بِنِيَّةِ الْحَقِّ، وَكَّلَ اللَّهُ بِهِ مَلَكَيْنِ يُوَفِّقَانِهِ وَيُرْشِدَانِهِ، وَمَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا، وَكَانَتْ نِيَّتُهُ غَيْرَ الْحَقِّ، وَكَّلَهُ اللَّهُ إِلَى نَفْسِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" يُوَفِّقَانِهِ وَيُسَدِّدَانِهِ إِذَا أُرِيدَ بِهِ الْخَيْرُ".
وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ خُثَيْمِ بْنِ عِرَاكٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مسلمانوں کے کسی معاملے کا نگران بنتا ہے اور اس کی نیت حق کے مطابق ہوتی ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ دو فرشتے مقرر کر دیتا ہے، جو اسے توفیق دیتے ہیں اور اس کی رہنمائی کرتے ہیں، اور جو شخص مسلمانوں کے کسی معاملے کا نگران بنتا ہے اور اس کی نیت حق کے مطابق نہیں ہوتی ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے اس کی ذات کے حوالے کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ دونوں فرشتے اسے توفیق دیتے ہیں، اُسے سیدھے راستے پر رکھتے ہیں، جب اس کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لیا گیا ہو“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن خثیم بن عراک ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 6994]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1350)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6060»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6994 in Urdu