الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابٌ فِي الشُّهُودِ .
گواہوں کا بیان
حدیث نمبر: 7040
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَيَّمَا رَجُلٍ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ تَعَالَى لَمْ يَزَلْ فِي سُخْطِ اللَّهِ حَتَّى يَنْزِعَ. وَأَيَّمَا رَجُلٍ شَدَّ غَضَبًا عَلَى مُسْلِمٍ فِي خُصُومَةٍ لَا عِلْمَ لَهُ بِهَا، فَقَدْ عَانَدَ اللَّهَ حَقَّهُ، وَحَرَصَ عَلَى سُخْطِهِ وَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ تَتَابَعُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ. وَأَيَّمَا رَجُلٍ أَشَاعَ عَلَى رَجُلٍ مُسْلِمٍ بِكَلِمَةٍ، وَهُوَ مِنْهَا بَرِيءٌ سَبَّهُ بِهَا فِي الدُّنْيَا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُذِيبَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي النَّارِ حَتَّى يَأْتِيَ بِإِنْفَاذِ مَا قَالَ".
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کی سفارش، اللہ تعالی کی حدود میں سے کسی حد کے لئے رکاوٹ بن جائے، ایسا شخص اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں مسلسل رہتا ہے، جب تک وہ اس سے الگ نہیں ہو جاتا ہے، اور جو شخص کسی مسلمان کے خلاف کسی جھگڑے میں غضب کا اظہار کرتا ہے، جس کے بارے میں اسے پتہ ہی نہ ہو، تو ایسا شخص اللہ تعالیٰ کے حق کے خلاف عناد کا مظاہرہ کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے بارے میں لالچ کا اظہار کرتا ہے، ایسے شخص پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہوتی ہے، جو قیامت کے دن تک برقرار رہتی ہے اور جو شخص کسی مسلمان شخص کے خلاف کوئی بات پھیلاتا ہے، حالانکہ وہ شخص اس بات سے بری الذمہ ہو، اور اس شخص کا مقصد دنیا میں اس شخص کو برا کہنا ہو، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ قیامت کے دن اُسے جہنم کی آگ میں گھول دے، جب تک وہ ایسی چیز نہیں لے آتا، جس کے ذریعے وہ اپنی کہی ہوئی بات (کی سزا) سے نکل آئے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7040]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 7040 in Urdu