🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَا يُكْتَبُ فِي الْوَصِيَّةِ .
وصیت میں کیا تحریر کیا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7081
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانُوا يَكْتُبُونَ فِي صُدُورِ وَصَايَاهُمْ: هَذَا مَا أَوْصَى بِهِ فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ أَنْ يَشْهَدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنْ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَأَنَّ الْجَنَّةَ حَقٌّ، وَأَنَّ النَّارَ حَقٌّ، وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لَا رَيْبَ فِيهَا، وَأَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ. وَأَوْصَى مَنْ تَرَكَ بَعْدَهُ بِمَا أَوْصَى بِهِ إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ: يَابَنِيَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي الْأَصْلِ عَلَامَةُ سُقُوطٍ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُؤْمِنِ بْنُ عَيَّادٍ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ الْبَزَّارُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: لوگ اپنی وصیت کے آغاز میں یہ تحریر کروایا کرتے تھے: ”یہ وہ چیز ہے، جس کی وصیت فلاں بن فلاں نے کی ہے، وہ گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، جنت حق ہے، جہنم حق ہے، قیامت آنے والی ہے، جس میں کوئی شک نہیں ہے اور اللہ تعالی ان لوگوں کو دوبارہ زندہ کر دے گا جو قبروں میں ہیں، یہ شخص اپنے بعد والوں کو وہ وصیت کر رہا ہے، جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کو کی تھی (جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے:) ”اے میرے بیٹو! بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے دین کو منتخب کر لیا ہے، تو تم اس حال میں مرنا کہ تم مسلمان ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اصل میں یہ علامت موجود ہے کہ کچھ عبارت ساقط ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالمؤمن بن عیاد ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے امام بزار نے اسے ثقہ کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7081]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1375)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 7081 in Urdu