🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابٌ مِنْهُ فِيمَا كُتِبَ بِالْأَمَانِ لِمَنْ فَعَلَهُ .
جو شخص ایسا کر لیتا ہے اُس کے لیے امان تحریر کئے جانے کے بارے میں کیا منقول ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 71
وَعَنْ أَبِي نُعَيْمٍ قَالَ: أَخْرَجَ إِلَيْنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَطَاءٍ الْعَامِرِيُّ كِتَابًا مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: اكْتُبُوهُ، وَلَمْ يُمْلِهِ عَلَيْنَا. زَعَمَ أَنَّ ابْنَهُ الْفُجَيْعَ حَدَّثَهُ بِهِ.
" هَذَا كِتَابٌ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْفُجَيْعِ وَمَنْ مَعَهُ. وَمَنْ أَسْلَمَ، وَأَقَامَ الصَّلَاةَ، وَآتَى الزَّكَاةَ، وَأَطَاعَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، وَأَعْطَى مِنَ الْمَغْنَمِ خُمُسَ اللَّهِ، وَنَصَرَ نَبِيَّ اللَّهِ، وَأَشْهَدَ عَلَى إِسْلَامِهِ، وَفَارَقَ الْمُشْرِكِينَ - فَإِنَّهُ آمِنٌ بِأَمَانِ اللَّهِ وَمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
ابونعیم بیان کرتے ہیں: عبدالملک بن عطاء عمری نے ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب نکال کر دکھایا اور بولے: تم لوگ اسے نوٹ کر لو! انہوں نے اس کی عبارت ہمیں املاء نہیں کروائی، اُن کا یہ کہنا تھا: ان کے بیٹے فجیمع نے انہیں اس کے بارے میں حدیث بیان کی ہے (اس مکتوب میں یہ تحریر تھا:) ”یہ اللہ کے رسول، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے فجیمع اور اس کے ساتھیوں کے نام مکتوب ہے، جس نے بھی اسلام قبول کیا، نماز قائم کی، زکوۃ ادا کی، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی، مال غنیمت میں سے اللہ تعالیٰ کا پانچواں حصہ ادا کیا، اللہ کے نبی کی مدد کی، اس نے اپنے اسلام پر گواہ بنایا، مشرکین سے لاتعلقی اختیار کی، تو وہ اللہ تعالیٰ اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امان کے تحت محفوظ شمار ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 71]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 321/18»

الحكم على الحديث:
منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 71 in Urdu