الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابٌ : مَتَى يَرِثُ الْمَوْلُودُ ؟ .
نومولود بچہ کب وارث بنتا ہے؟
حدیث نمبر: 7143
عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، وَجَابِرٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَرِثُ الصَّبِيُّ حَتَّى يَسْتَهِلَّ صَارِخًا وَاسْتِهْلَالُهُ أَنْ يَصِيحَ أَوْ يَعْطِسَ أَوْ يَبْكِيَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الْخَلَّالُ وَثَّقَهُ أَبُو مُسْهِرٍ، وَمَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ: لَا أُحَدِّثُ عَنْهُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پیدا ہونے کے فوراً بعد مر جانے والا) بچہ اس وقت تک وارث نہیں بنتا، جب تک وہ (پیدائش کے وقت) چیختا نہیں ہے اور چیخنے سے مراد یہ ہے کہ وہ چیخ مار دے، یا چھینک مار دے، یا روئے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباس بن ولید خلال ہے، جسے مسہر اور مروان بن محمد نے ثقہ قرار دیا ہے، امام ابوداؤد کہتے ہیں: میں اس کے حوالے سے روایت نقل نہیں کرتا ہوں، اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7143]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (20/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 7143 in Urdu