🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. بَابُ مِيرَاثِ الْقَاتِلِ .
قاتل کی میراث
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7173
عَنْ عَدِيٍّ أَنَّهُ كَانَ بَيْنَ امْرَأَتَيْنِ، فَرَمَى إِحْدَاهُمَا بِحَجَرٍ فَقَتَلَهَا فَرَكِبَ فِي ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَهُوَ بِتَبُوكَ يَسْأَلُهُ عَنْ شَأْنِ الْمَرْأَةِ الْمَقْتُولَةِ؟ فَقَالَ:" يَعْقِلُهَا، وَلَا يَرِثُهَا".
قَالَ عَدِيٌّ: فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى نَاقَةٍ حَمْرَاءَ جَدْعَاءَ فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ الْأَيْدِيَ ثَلَاثَةٌ: يَدُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا، وَيَدُ الْمُعْطِي الْوُسْطَى، وَيَدُ السَّائِلِ السُّفْلَى فَتَعَفَّفُوا وَلَوْ بِحُزَمِ الْحَطَبِ". ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ؟".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِطُولِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ فِيهِ رَاوِيًا لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عدی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: اُن کی دو بیویاں تھیں، انہوں نے اُن میں سے ایک کو پتھر مار کر قتل کر دیا، وہ اس بارے میں سوار ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تبوک میں موجود تھے، انہوں نے مقتول عورت کے معاملے کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اس کی دیت تو ادا کریں گے لیکن وہ اس کے وراث نہیں بنیں گے۔ سیدنا عدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں گویا اس وقت بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ سرخ جدعاء اونٹنی پر موجود تھے، آپ نے فرمایا: اے لوگو! ہاتھ تین قسم کے ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ کا ہاتھ اوپر والا ہے، دینے والے کا ہاتھ درمیانی ہے، اور مانگنے والے کا ہاتھ نیچے والا ہے، تو تم مانگنے سے بچو! خواہ لکڑیوں کا گٹھا اکٹھا کر کے (مانگنے سے بچنے کی کوشش کرو) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے اور فرمایا: اے اللہ! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ اس میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7173]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 7173 in Urdu