الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَلَاءِ وَمَنْ يَرِثُهُ .
ولاء کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7180
وَعَنْ غَيْلَانَ بْنِ سَلَمَةَ الثَّقَفِيِّ أَنَّ نَافِعًا أَبَا السَّائِبِ كَانَ عَبْدًا لِغَيْلَانَ فَفَرَّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حَاصَرَ الطَّائِفَ، فَأَسْلَمَ فَأَعْتَقَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا أَسْلَمَ غَيْلَانُ رَدَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَاءَ نَافِعٍ إِلَيْهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُ رَوَى غَيْلَانُ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ.
قُلْتُ: وَفِيهِ عُرْوَةُ بْنُ غَيْلَانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُ رَوَى غَيْلَانُ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ.
قُلْتُ: وَفِيهِ عُرْوَةُ بْنُ غَيْلَانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا غیلان بن سلمہ ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نافع ابوسائب، جو غیلان کے غلام تھے، وہ فرار ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آ گئے، یہ اس وقت کی بات ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کا محاصرہ کیا ہوا تھا، انہوں نے اسلام قبول کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں آزاد قرار دے دیا، جب سیدنا غیلان رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نافع کی ولاء اُن کی طرف واپس کر دی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ یہ فرماتے ہیں: ہمارے علم کے مطابق سیدنا غیلان رضی اللہ عنہ سے صرف یہی حدیث منقول ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کی سند میں ایک راوی عروہ بن غیلان ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7180]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1322)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7180 in Urdu