الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابٌ فِيمَنْ أَعْطَى عَطِيَّةً، ثُمَّ وَرِثَهَا .
جو شخص عطیہ کے طور پر کوئی چیز دے اور پھر اس کا وارث بن جائے
حدیث نمبر: 7197
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَالِي كُلُّهُ صَدَقَةٌ. قَالَ: فَافْتَقَرَ أَبَوَاهُ حَتَّى جَلَسَا مَعَ الْأَوْفَاضِ، ثُمَّ جَاءَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَانَ ابْنُنَا أَكْثَرَ الْأَنْصَارِ مَالًا فَتَصَدَّقَ بِمَالِهِ وَافْتَقَرْنَا حَتَّى جَلَسْنَا مَعَ الْأَوْفَاضِ. قَالَ:" صَدَقَةُ ابْنِكُمَا رَدٌّ عَلَيْكُمَا".
ثُمَّ تُوُفِّيَا فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى ابْنِهِمَا:" أَنِ ارْدُدِ الصَّدَقَةَ، فَإِنَّ الصَّدَقَةَ لَا تُوَرَّثُ، وَلَا تُعْتَمَرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا پورا مال صدقہ ہے، راوی بیان کرتے ہیں: اس کے ماں باپ غریب ہو گئے اور محتاجوں کے ساتھ بیٹھ گئے، پھر وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے بیٹے کے پاس انصار میں سب سے زیادہ زمین تھی، اس نے اپنا مال (یعنی زمین) صدقہ کر دی اور ہم محتاج ہو گئے، یہاں تک کہ محتاجوں کے ساتھ بیٹھ گئے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بیٹے کا صدقہ تمہاری طرف واپس آ جائے گا۔ پھر ان دونوں کا انتقال ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے بیٹے کی طرف پیغام بھیجا کہ تم صدقہ واپس کر دو! کیونکہ صدقہ وراثت میں منتقل نہیں ہوتا، اور عمری کے طور پر نہیں دیا جاتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7197]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفرائض/حدیث: 7197]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8734»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 7197 in Urdu