🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
64. بَابُ قَوْلِ الْعَالِمِ : سَلُونِي .
عالم کا یہ کہنا: تم لوگ مجھ سے سوال کرو!
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 733
عَنْ أَبِي فِرَاسٍ رَجُلٍ مِنْ أَسْلَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ:" سَلُونِي عَمَّا شِئْتُمْ؟"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَبِي؟ قَالَ:" أَبُوكَ فُلَانٌ الَّذِي تُدْعَى إِلَيْهِ"، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ: فِي الْجَنَّةِ أَنَا؟ قَالَ:" فِي الْجَنَّةِ" وَسَأَلَهُ رَجُلٌ: فِي الْجَنَّةِ أَنَا؟ قَالَ:" فِي النَّارِ" فَقَالَ عُمَرُ: رَضِينَا بِاللَّهِ رَبًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوفراس رضی اللہ عنہ جن کا تعلق اسلم قبیلے سے ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ جس چیز کے بارے میں چاہو مجھ سے سوال کر لو! ایک صاحب بولے: یا رسول اللہ! میرا باپ کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا باپ فلاں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی شخص کا ذکر کیا، جس کی نسبت سے اس شخص کو بلایا جاتا تھا، ایک اور شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: میں جنت میں جاؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جنت میں جاؤ گے، ایک اور شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: کیا میں بھی جنت میں جاؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جہنم میں جاؤ گے! تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم اللہ تعالیٰ کے کے پروردگار ہونے سے راضی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 733]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 4580، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4580»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔


Majma al-Zawa'id Hadith 733 in Urdu