🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. بَابٌ فِيمَنْ كَتَمَ عِلْمًا .
جو شخص علم کی بات چھپا لے اُس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 744
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّمَا عَبْدٍ آتَاهُ اللَّهُ عِلْمًا فَكَتَمَهُ لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَجَّمًا بِلِجَامٍ مِنْ نَارٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ هَكَذَا، وَقَالَ فِي الْكَبِيرِ:" مَنْ سُئِلَ عَنْ عِلْمٍ فَكَتَمَهُ أُلْجِمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِلِجَامٍ مِنْ نَارٍ". وَفِي إِسْنَادِ الْأَوْسَطِ النَّضْرُ بْنُ سَعِيدٍ، ضَعَّفَهُ الْعُقَيْلِيُّ. وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ وہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس بھی بندے کو اللہ تعالیٰ نے علم عطا کیا ہو اور وہ اُس کو چھپا لے، تو جب قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اس کو آگ کی بنی ہوئی لگام ڈالی گئی ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس طرح نقل کی ہے جبکہ معجم کبیر میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جس شخص سے علم کی کسی بات کے بارے میں سوال کیا جائے اور وہ اُسے چھپا لے، تو قیامت کے دن اُسے آگ کی بنی ہوئی لگام ڈالی جائے گی۔“ معجم اوسط کی سند میں ایک راوی نضر بن سعید ہے، جسے عقیلی نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ مجھے کبیر کی سند میں ایک راوی سوار بن مصعب ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 744]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 10197، 10089 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5540، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10089، 11310، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5023، 5536»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن الحدیث صحیح لغیرہ بوجہ شواہد


Majma al-Zawa'id Hadith 744 in Urdu