🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. بَابُ الصَّدَاقِ .
مہر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7497
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: لَمَّا تَزَوَّجْتُ فَاطِمَةَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَبِيعُ فَرَسِي أَوْ دِرْعِي؟ قَالَ:" بِعْ دِرْعَكَ" فَبِعْتُهَا بِاثْنَتَيْ عَشْرَةَ وُقِيَّةً فَكَانَ ذَلِكَ مَهْرَ فَاطِمَةَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ الْعَبَّاسِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ زَيْدِ بْنِ طَلْقٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب میں فاطمہ کے ساتھ شادی کرنے لگا، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اپنی زرہ فروخت کر دوں، یا اپنا گھوڑا فروخت کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی زرہ فروخت کر دو! تو میں نے وہ بارہ اوقیہ کے عوض میں فروخت کر دی، تو یہ فاطمہ کا مہر بنا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے عباس بن جعفر بن زید بن طلق کے حوالے سے، اُن کے والد کے حوالے سے، ان کے دادا سے نقل کی ہے، میں ان حضرات سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7497]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (470)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 7497 in Urdu