🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
56. بَابُ كِتْمَانِ مَا يَكُونُ بَيْنَ الرَّجُلِ وَأَهْلِهِ .
اس معاملہ کو چھپانا، جو آدمی اور اس کی بیوی کے درمیان ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7563
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا عَسَى أَحَدُكُمْ أَنْ يَخْلُوَ بِأَهْلِهِ يُغْلِقُ بَابًا، ثُمَّ يُرْخِي سِتْرًا، ثُمَّ يَقْضِي حَاجَتَهُ، ثُمَّ إِذَا خَرَجَ حَدَّثَ أَصْحَابَهُ بِذَلِكَ، أَلَا تَخْشَى إِحْدَاكُنَّ أَنْ تُغْلِقَ بَابَهَا وَتُرْخِيَ سِتْرَهَا فَإِذَا قَضَتْ حَاجَتَهَا حَدَّثَتْ صَوَاحِبَهَا؟" فَقَالَتِ امْرَأَةٌ سَفْعَاءُ الْخَدَّيْنِ: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُنَّ لَيَفْعَلْنَ، وَإِنَّهُمْ لَيَفْعَلُونَ. قَالَ:" فَلَا تَفْعَلُوا، فَإِنَّ مَثَلَ ذَلِكَ مَثَلُ شَيْطَانٍ لَقِيَ شَيْطَانَةً عَلَى قَارِعَةِ الطَّرِيقِ فَقَضَى حَاجَتَهُ مِنْهَا، ثُمَّ انْصَرَفَ وَتَرَكَهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ رَوْحِ بْنِ حَاتِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب ایسا ہو گا کہ کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ تنہا ہو گا وہ دروازہ بند کر دے گا پھر پردہ گرا دے گا پھر اپنی خواہش پوری کر لے گا پھر وہ باہر نکل کر اپنے ساتھیوں کو اس بارے میں بتائے گا کیا تم خواتین میں سے کوئی اس بات سے ڈرتی نہیں ہے کہ اس نے دروازہ بند کر لیا تھا، اور پردہ گرا دیا تھا، اور جب اس نے اپنی حاجت مکمل کر لی، تو پھر وہ اپنی ساتھی خواتین کو بتا دیتی ہے، تو ایک عورت جس کے رخسار زرد (یا سیاہی مائل سرخ) تھے، اس نے عرض کی: اللہ کی قسم! یا رسول اللہ! عورتیں ایسا کرتی ہیں اور مرد بھی ایسا کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایسا نہ کرو کیونکہ اس کی مثال شیطان کی مانند ہے جو کسی شیطانہ سے راستے میں ملتا ہے، اور اس سے اپنی حاجت پوری کرتا ہے، اور چلا جاتا ہے، اور اسے وہیں چھوڑ دیتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے روح بن حاتم کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7563]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1450)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 7563 in Urdu