الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. بَابُ النَّفَقَاتِ .
خرچ کے احکام
حدیث نمبر: 7704
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ أَنَّ عُمَرَ أَتَى عَلَيْهِ فِي السُّوقِ، وَهُوَ يَسُومُ بِمِرْطٍ قَالَ: مَا هَذَا يَا عَمْرُو؟ قَالَ: مِرْطٌ اشْتَرَيْتُهُ فَأَتَصَدَّقُ بِهِ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: فَأَنْتَ إِذًا، ثُمَّ أَتَى عَلَيْهِ فَقَالَ: يَا عَمْرُو مَا صَنَعَ الْمِرْطُ؟ قَالَ: تَصَدَّقْتُ بِهِ، قَالَ: عَلَى مَنْ؟ قَالَ: عَلَى سَخِيلَةَ بِنْتِ عُبَيْدَةَ قَالَ: أَلَيْسَ زَعَمْتَ أَنَّكَ تَصَدَّقْتَ بِهِ؟ قَالَ: بَلَى، وَلَكِنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا أَعْطَيْتُمُوهُنَّ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ لَكُمْ صَدَقَةٌ".
قَالَ: فَقَالَ عَمْرٌو: يَا عُمَرُ لَا تَكْذِبُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَوَاللَّهِ لَا أُفَارِقُكَ حَتَّى نَأْتِيَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ قَالَ: يَا عَمْرُو لَا تَكْذِبْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَأْذَنُوا عَلَى عَائِشَةَ فَقَالَ عَمْرٌو: أُنْشِدُكَ بِاللَّهِ أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا أَعْطَيْتُمُوهُنَّ فَهُوَ لَكُمْ صَدَقَةٌ؟" فَقَالَتِ: اللَّهُمَّ نَعَمْ، اللَّهُمَّ نَعَمْ، فَقَالَ عُمَرُ: أَيْنَ كُنْتَ عَنْ هَذَا؟ أَلْهَانِي الصَّفْقُ بِالْأَسْوَاقِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرَوَى لَهُ أَحْمَدُ:" مَا أَعْطَى الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ فَهُوَ صَدَقَةٌ".
وَفِي إِسْنَادِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بازار میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے وہ اس وقت ایک چادر کے بارے میں بھاؤ تاؤ کر رہے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اے عمرو! یہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یہ ایک چادر ہے، جسے میں نے خریدا ہے، اور میں اسے صدقہ کروں گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: تم ایسا کر لینا پھر وہ بعد میں ان کے پاس آئے، اور دریافت کیا: اے عمرو! اس چادر کا کیا بنا؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے اسے صدقہ کر دیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کس کو؟ انہوں نے جواب دیا: (اپنی بیوی) سخیلہ بنت عبیدہ کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم نے یہ نہیں کہا: تھا کہ تم، تو اسے صدقہ کرو گے، تو سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ان خواتین (یعنی بیویوں) کو تم جو بھی چیز دیتے ہو وہ تمہارے لئے صدقہ ہو گا“۔ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے عمرو! اللہ کے رسول کی طرف جھوٹی بات منسوب نہ کرو، تو سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! میں آپ سے اس وقت تک جدا نہیں ہوؤں گا، جب تک ہم اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس نہیں جاتے، انہوں نے کہا: اے عمرو! تم اللہ کے رسول کی طرف جھوٹی بات منسوب نہ کرو، ان لوگوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں کہ کیا آپ نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگ ان خواتین (یعنی اپنی بیویوں) کو جو کچھ دیتے ہو، وہ تمہارے لئے صدقہ ہوتا ہے“۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: اے اللہ! جی ہاں! اے اللہ! جی ہاں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (اپنے آپ کو مخاطب کر کے) کہا: میں اس کے بارے میں کہاں نا واقف تھا؟ بازار کے بھاؤ تاؤ نے مجھے غافل رکھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام أحمد نے ان کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے: ”آدمی اپنی بیوی کو جو کچھ دیتا ہے وہ صدقہ ہوتی ہے“۔ ان دونوں کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7704]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1507) اخرجه احمد فى المسند (179/4)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7704 in Urdu