الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ أَلْفَاظِ الطَّلَاقِ .
طلاق کے الفاظ کا بیان
حدیث نمبر: 7782
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: طَلَّقَ جَدِّي امْرَأَةً لَهُ أَلْفَ تَطْلِيقَةٍ فَانْطَلَقْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ:" أَمَا اتَّقَى اللَّهَ جَدُّكَ أَمَّا ثَلَاثَةٌ فَلَهُ، وَأَمَّا تِسْعُمِائَةٍ وَسَبْعَةٌ وَتِسْعُونَ فَعُدْوَانٌ وَظُلْمٌ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ عَذَّبَهُ، وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ".
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے دادا نے اپنی بیوی کو ایک ہزار طلاقیں دیدیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہارا دادا اللہ تعالیٰ سے ڈرتا نہیں ہے جہاں تک تین طلاقوں کا تعلق ہے، تو اس کا اسے حق ہو گا (یا اس کی طرف سے تین طلاقیں ہو گئیں) اور جہاں تک نو سو ستانوے طلاقوں کا تعلق ہے، تو یہ سرکشی اور ظلم ہے اگر اللہ تعالیٰ چاہے گا، تو اسے عذاب دے گا، اور اگر چاہے گا، تو اس کی مغفرت کر دے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7782]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7782 in Urdu